سونا :فرانس کی خرید و فروخت سے 1971 بحران کی یاد تازہ

   

پیرس 7 اپریل ( ایجنسیز ) فرانس کے سنٹرل بینک کی جانب سے امریکہ میں موجود سونے کے ذخائر کی خرید و فروخت کی حکمت عملی سے 12.2 بلین یوروز کی کمائی کی گئی ہے۔ فرانس امریکہ میں موجود سونے کے ذخائر کی لگاتار خرید و فروخت کر رہا ہے اور اس اقدام سے 1971 کے بحران کی یاد تازہ ہوگئی جب فرانس نے آپریشن وائیڈ ۔ گوسیٹ کے ذریعہ 3000 ٹن سونا خریدا تھا تاکہ امریکی ڈالر کی اہمیت کو گھٹایا جاسکے ۔ امریکہ نے اس بریٹن ووڈز سسٹم کو 1971 میں ختم کردیا تھا جس سے سونے کی قیمتوں میں 2000 فیصد تک اضافہ ہوا تھا ۔k