نئی دہلی، 20 جنوری (یو این آئی) ملٹی کموڈٹی ایکسچینج پر منگل کو سونے کی قیمت پہلی بار 1.50 لاکھ روپے فی 10 گرام تک پہنچ گئی۔شام 6:30بجے گولڈ فیوچرز گزشتہ روز کے مقابل 4,886 روپے (3.35فیصد) کی تیزی کیساتھ 1,50,525 روپے فی 10 گرام پر بولا گیا۔ یہ سونے کی اب تک کی بلند ترین سطح ہے ۔چاندی نے بھی نیا ریکارڈ قائم کیا، پہلی بار 15,175 روپے (4.89فیصد) اضافے کے ساتھ 3,25,450 روپے فی کلوگرام تک پہنچ گئی۔
گرین لینڈ کے معاملے پر امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے اقدامات اور بیانات سے بیرون ملک میں بھی سرمایہ کاروں کو محفوظ دھات کی پناہ لی، جس سے سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔بین الاقوامی سطح پر گولڈ فیوچر 2.98 فیصد اضافے کے ساتھ 4,732.40 ڈالر فی اونس بولا گیا۔ یہ پہلی بار 4,700 ڈالر تک پہنچ گیا ہے ۔ چاندی میں یرون ممالک میں 7.81 فیصد کی زبردست چھلانگ آئی اور یہ 6.92 ڈالر اضافے کے ساتھ 95.45 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔