سونا 40ہزار کے پار،چاندی 200روپے مہنگی

   

نئی دہلی،29اگست(سیاست ڈاٹ کام)عالمی بازار میں قیمتی دھات میں جاری اتار چڑھاؤ کے درمیان گھریلو سطح پر ڈالر کے مقابلے میں روپے کے کمزور پڑنے کے دباؤ میں جمعرات کو سونا دہلی بازار میں 250روپے مہنگا ہوکر پہلی بار 40ہزار روپے فی 10گرام کے نئے ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔اس دوران چاندی 200روپے مہنگی ہوکر49050روپے فی کلوگرام بولی گئی۔لندن اور نیویورک سے ملی اطلاع کے مطابق بین الاقوامی بازار میں قیمتی دھات میں اتار چڑھاؤ کا رخ بنا ہوا ہے ۔سوناحاضر آج 0.06فیصد اترکر 1537.85ڈالر فی اونس بولا گیا۔دسمبر کا امریکی سونا وائدہ 0.07فیصد گرکر 1537.80ڈالر فی اونس پر رہا۔اس دوران چاندی حاضر 0.87بڑھکر 18.49ڈالر فی اونس بولی گئی۔