سونبھدرا متاثرین کے خاندان سے یوگی کی ملاقات

   

سونبھدرا 21 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر اترپردیش یوگی آدتیہ ناتھ نے آج ان 10قبائیلیوں کے افراد خاندان سے ملاقات کی جو چار دن قبل ایک اراضی تنازعہ میں مارے گئے تھے ۔ انہوں نے اس برادری کیلئے فلاحی اقدامات کا وعدہ کیا ۔ انہوں نے یہ الزام بیھ عائد کیا کہ موجودہ صورتحال کیلئے کانگریس دور حکومت میں کی گئی غلطیاں ذمہ دار ہیں۔ آدتیہ ناتھ نے ہر خاندان کیلئے ایکس گریشیا کی رقم کو 5 لاکھ سے بڑھا کر 18.5 لاکھ روپئے کرنے کا بھی اعلان کیا ہے اور زخمیوں کیلئے امداد کو 50 ہزار سے بڑھا کر ڈھائی لاکھ روپئے کرنے کا اعلان کیا ۔ انہوں نے لینڈ مافیا کو کچلنے کے عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ سخت ترین قومی سلامتی قانون کے تحت ایسے معاملات میں کارروائی کی جائے گی ۔