سونم باجوا کا خواب پورا ہوا

   

ممبئی، 28 اکتوبر (آئی این ایس) پنجابی فلموں کی معروف اداکارہ سونم باجوا نے کہا ہے کہ یہ سال ان کے لیے ایک خوشگوار ثابت ہوا کیونکہ وہ آخرکار ہندی فلموں میں کام کرنے کا اپنا خواب پورا کر رہی ہیں۔ سونم جنہوں نے ہندی فلموں ہاؤس فل 5، باغی 4 اور ایک دیوانے کی دیوانیت میں کام کیا ہے، کہا ہے کہ وہ ہمیشہ بالی ووڈ ناظرین تک پہنچنے کا خواب دیکھتی تھیں۔