سونوسود نے طلبہ کیلئے ہریانہ میں موبائیل ٹاور لگوایا

   

ممبئی : بالی ووڈ ایکٹر سونو سود نے اپنے ایک دوست کی مدد سے ہریانہ کے مورنی گاؤں میں طلبہ کیلئے موبائیل ٹاور کو نصب کروایا جنہیں آن لائن کلاسیس کیلئے مشکلات پیش آرہی تھیں۔ سونو سود نے انڈس ٹاورس اور ایرٹیل کی مدد سے گاؤں میں ٹاور نصب کیا تاکہ بغیر کسی خلل کے انٹرنیٹ کنکشن برقرار رہے۔ سونو سود نے کہا کہ بچے ہمارے قوم کا مستقبل ہے اور وہ بہتر مستقبل کے مساوی مواقع کے مستحق ہیں۔