کورونا بحران میںانسانی ہمدردی سے عوامی دل جیت لیا : کے ٹی آر
حیدرآباد : 8 نومبر ( سیاست نیوز) ریاستی وزیر آئی ٹی و صنعت کے ٹی آر نے کہا کہ فلم اداکار سونو سود نے کورونا بحران کے دوران بغیر کسی مفاد کے صرف انسانی ہمدردی جذبہ کے تحت عوامی خدمات انجام دیتے ہوئے اپنے کام اور خدمات کے ذریعہ دنیا کی توجہ حاصل کی اور عوام کے دلوں میں اپنا مقام پیدا کیا ۔ شہر حیدرآباد کے ایچ آئی سی سی میں تلنگانہ سوشیل امپاکٹ گروپ کے زیراہتمام منعقدہ پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ اس تقریب میں کوویڈ واریئرس کو تہنیت پیش کی گئی ۔ فلم اسٹار سونو سود نے بھی شرکت کی ۔ وزیر بلدی نظم و نسق نے کہا کہ سماج کو چیلنج کے موقع پر حکومت ہی سب کچھ نہیں کرسکتی ۔ سوشیل میڈیا میں تنقیدیں کرنا آسان ہے مگر ذمہ داری سے خدمات انجام دینا بہت بڑا کارنامہ ہے ۔ سونو سود کی جانب سے عوامی خدمات انجام دینے پر ان کے خلاف آئی ٹی اور ای ڈی دھاوے کرتے ہوئے ڈرایا دھمکایا گیا ہے ، ان کی شخصی امیج کو داغدار بنانے کی کوشش کی گئی ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ ان حربوں سے سونو سود کو ڈرنے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے ۔سونو سود اصلی ہیرو ہے اور ہم سب آپ کے ساتھ ہیں ۔ کے ٹی آر نے سونو سود کو اچھے کام کرتے رہنے کا مشورہ دیا اور کہا کہ تلنگانہ حکومت ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے تیار ہے ۔ بعد ازاں سونو سود نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کے ٹی آر جیسے قائدین رہے تو ان کے جیسے لوگوں کی ضرورت نہیں رہے گی ۔ انہوں نے کہاکہ کورونا بحران سے کئی لوگ ملازمتوں سے محروم ہوگئے ، متاثرین کی مدد کرنا ہمارے لئے بہت بڑا چیلنج ہے ۔ تلنگانہ میں انہیں عوامی مسائل پر ردعمل کا اظہار کرنے کا نظام نظر آیا ہے ۔ ن