سونو سود معمرین کے گھٹنے کا علاج کرائیں گے

   

ممبئی : اداکار سونو سودنے حالیہ انٹرویو میں کہاکہ وہ 2021 ء میں عمر رسیدہ افراد کے گھٹنوں کی ٹرانسپلانٹ سرجری کرانا چاہتے ہیں۔ اُن کی عمر کی اولین ترجیح ٹرانسپلانٹیشن ہے۔ گھٹنے کی تبدیلی کا عمل میڈیکل توجہ چاہتا ہے لیکن ہم اِسے ہی نظرانداز کرتے ہیں۔ اداکار نے کہاکہ آپ کے والدین سمجھتے ہیں کہ آپ چل پھر سکتے ہیں ، اب تمہاری باری ہے کہ تم اِس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کے والدین چل پھرنے کے قابل ہوسکتے ہیں۔مَیں عمر رسیدہ افراد کیلئے گھٹنے کی سرجری کرانے کو ترجیح دوں گا۔