سونو سود نے غریبوں کی مدد کیلئے اپنی 8 جائیدادیں رہن رکھ دیں

   

ممبئی : فلم اداکار سونوسود نے غریبوں کی مدد کرنے کیلئے ممبئی میں واقع اپنی 8 جائیدادوں کو گروی رکھ دیا ہے۔ اس کے ذریعہ وہ 10 کروڑ روپئے جمع کریں گے اور اس رقم سے ضرورتمندوں کی مدد کریں گے۔ منی کنٹرول ویب سائیٹ نے اطلاع دی ہیکہ سونوسود کی ان جائیدادوں میں دو دکانات اور 6 فلائیٹس شامل ہیں۔ قرض حاصل کرنے کیلئے ان دستاویزات کے مطابق 5 لاکھ روپئے کی رجسٹریشن فیس ادا کی گئی۔