ممبئی :اداکار سونو سود کے ٹھکانوں پر محکمہ انکم ٹیکس کے چھاپوں کے بعد سینٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکس (سی بی ڈی ٹی) نے کہا ہے کہ ان کی جانب سے 20 کروڑ روپے سے زیادہ کی ٹیکس چوری کا انکشاف ہوا ہے۔ سی بی ڈی ٹی نے کہا کہ اداکار اور ان کے معاونین کے ٹھکانوں کی تلاشی کے دوران ٹیکس چوری سے متعلق کئی قابل اعتراض ثبوت برآمد ہوئے ہیں۔