ممبئی ۔ 9 ۔ جون (سیاست ڈاٹ کام) ایکٹر سونو سود جو ممبئی میں پھنسے مائیگرنٹ ورکرس کیلئے ٹرانسپورٹ کا انتظام کرتے آئے ہیں اور جنہیں بی جے پی کی پشت پناہی کے ساتھ سیاسی انداز میں کام کرنے پر شیوسینا کی تنقید کا سامنا ہوا ، انہیں یہاں باندرہ ٹرمینس کے باہر پولیس نے مزدوروں سے ملاقات کرنے سے روک دیا۔ ممبئی پولیس کے عہدیدارنے کہا کہ سونو کو کل رات اسٹیشن پہنچنے پر لیبرس سے ملنے نہیں دیا گیا۔