سونیا اور راہول گاندھی سے ہائی کورٹ کی جواب طلبی

   

نیشنل ہیرالڈ کیس
نئی دہلی: نیشنل ہیرالڈ کیس میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن پارلیمنٹ سبرامنیم سوامی کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے دہلی ہائی کورٹ نے راہل گاندھی، سونیا گاندھی سمیت پانچ ملزمان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب مانگا ہے۔سبرامنیم سوامی کی درخواست پر دہلی ہائی کورٹ نے نچلی عدالت کے اس حکم پر بھی روک لگادی گئی ہے، جس میں سوامی نے نچلی عدالت میں کچھ گواہوں کی سمن بھیجنے اورکچھ اضافی دستاویز عدالت کے کچھ ریکارڈپرلانے کی مانگ کی تھی۔سبرامنیم سوامی نے نچلی عدالت میں دائر ایک مجرمانہ شکایت میں سونیا گاندھی اور راہل گاندھی سمیت دیگر لوگوں پر نیشنل ہیرالڈ کے ذریعے دھوکہ دہی اور غیر قانونی طور پر رقوم کے حصول کی سازش کرنے کا الزام عائد کیاتھا۔ تاہم گاندھی سمیت تمام ملزمان نے ان الزامات کی تردید کی تھی۔یہ معاملہ نیشنل ہیرالڈ کی جائیداد اور مبینہ بدعنوانی سے متعلق ہے۔بی جے پی لیڈر سبرامنیم سوامی نے دہلی کی نچلی عدالت میں ایک درخواست دائر کی ہے جس میں سونیا گاندھی، راہل گاندھی سمیت کانگریس لیڈران کو ملزم بنایا گیا ہے۔ اس معاملے میں نچلی عدالت نے سونیا گاندھی، راہل گاندھی سمیت کانگریس لیڈران کو بھی بطور ملزم سمن جاری کیا ہے اور فی الحال سب ضمانت پر باہر ہیں۔