سونیا اور پرینکا نے مہاراشٹرا اور ہریانہ انتخابی مہم میں حصہ نہیں لیا

   

راہول نے مہاراشٹرا میں صرف پانچ اور ہریانہ میں دو جلسوں سے خطاب
حیدرآباد ۔ 20 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز) : مہاراشٹرا اور ہریانہ اسمبلی چناؤ کی مہم میں کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی اور ان کی دختر پرینکا گاندھی نے حصہ نہیں لیا ۔ سابق صدر کانگریس راہول گاندھی نے زیادہ دلچسپی ظاہر نہیں کی ۔ راہول گاندھی نے مہاراشٹرا میں صرف پانچ اور ہریانہ میں دو انتخابی جلسوں سے خطاب کیا ۔ سونیا گاندھی کا جمعہ کو ہریانہ میں انتخابی جلسہ سے خطاب کا پروگرام تھا لیکن صحت کی خرابی کی وجہ سے پروگرام منسوخ کرنا پڑا ۔ پرینکا گاندھی صرف سوشیل میڈیا پر سرگرم رہیں ۔ پرینکا کو اترپردیش میں کانگریس میں نئی جان ڈالنے کی ذمہ داری دی گئی لیکن انہوں نے اترپردیش کے 11 اسمبلی حلقوں کے ضمنی چناؤ کی مہم میں حصہ نہیں لیا ۔۔