نئی دہلی 21 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس صدر سونیا گاندھی نے پنجاب پردیش کانگریس کمیٹی کو تحلیل کردیا ہے ۔ انہوں نے پردیش کانگریس کے تمام عہدیداروں اور عاملہ کمیٹیوں کو برخواست کردیا ہے اور ضلع کانگریس کمیٹیاں بھی تحلیل کردی گئی ہیں۔ سونیا گاندھی نے ایک حکمنامہ جاری کرتے ہوئے فوری اثر کے ساتھ تمام کمیٹیوں کی تحلیل کا اعلان کیا ہے ۔ انہوں نے تاہم کہا کہ پنجاب پردیش کانگریس کے صدر برقرار رہیں گے ۔