نئی دہلی میں سونیا گاندھی، راہل گاندھی اور دیگر سینئر رہنماؤں کے ساتھ کانگریس کے نو منتخب صدر ملکارجن کھرگے کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے بعد اشوک گہلوت نے کہا کہ سونیا کی قیادت میں ہی جمہوری طریقے سے نئے صدر کا انتخاب ممکن ہے۔ اشوک گہلوت نے کہا کہ جو لوگ سونیا گاندھی کے سیاست میں آنے کے بعد ان کے مخالف تھے وہ ان کے مداح بن گئے۔