نئی دہلی 8؍ڈسمبر( سیات ڈاٹ کام) صدر کانگریس سونیا گاندھی نے ملک کے مختلف حصوں میں عصمت ریزی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر پیر کو اپنی سالگرہ نہ منانے کا فیصلہ کیا ہے ۔انہوں نے ملک میں خواتین کی سیکیوریٹی پر تشویش کا اظہار کیا۔سونیا گاندھی پیرکو73برس کی ہوجائیں گی ۔پارٹی ذرائع نے بتا یا کہ ملک کے مختلف حصوں میں عصمت ریزی کے واقعات اور خواتین پر حملوں کا سونیا گاندھی کو صدمہ ہے ۔اناؤ کی لڑکی کو جلانے کے بعد صفدر جنگ ہاسپٹل میں اس کی موت اور حیدرآباد میں وٹرنری ڈاکٹر کی عصمت ریزی اور قتل کے بعد اس کی نعش کو جلانے کے واقعات کے بعد سونیا گاندھی نے سالگرہ نہ منانے کے فیصلہ کیا ۔ملک کے دیگر حصوں سے بھی خواتین پر حملوں کے واقعات کی اطلاعات ہیں جس سے ملک بھر میں شدید غصہ کا ماحول ہے ۔