سابق وزیر ٹی ناگیشور راؤ کانگریس میں شامل، کانگریس قائدین کی 78 اقسام کے لذیذ پکوان سے مہمان نوازی
حیدرآباد 16 ستمبر (سیاست نیوز) سونیا گاندھی اور کانگریس کے دوسرے سینئر قائدین کا حیدرآباد میں پرتپاک خیرمقدم کیا گیا۔ تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کی جانب سے تاج کرشنا ہوٹل میں سی ڈبلیو سی کے تمام ارکان کو لنچ دیا گیا۔ اُس کے بعد سی ڈبلیو سی کا اجلاس شروع ہوا۔ صبح میں بی آر ایس سے مستعفی ہونے والے سابق وزیر ٹی ناگیشور راؤ نے دوپہر میں ہوٹل تاج کرشنا پہونچ کر آل انڈیا کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے سے ملاقات کرتے ہوئے کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ اس موقع پر چیف منسٹر کرناٹک سدارامیا، تلنگانہ کانگریس اُمور کے انچارج مانک راؤ ٹھاکر، کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال، صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی اے ریونت ریڈی، قائد اپوزیشن کانگریس ملو بٹی وکرامارک کے علاوہ دوسرے قائدین موجود تھے۔ پارٹی ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ کانگریس پارٹی انھیں اسمبلی حلقہ کھمم سے امیدوار بنانے پر غور کررہی ہے جبکہ اسمبلی حلقہ پالیر سے سابق رکن پارلیمنٹ پی سرینواس ریڈی کے نام پر غور کیا جارہا ہے۔ ایرپورٹ سے تاج کرشنا ہوٹل تک کانگریس کی جانب سے سونیا گاندھی، راہول گاندھی، پرینکا گاندھی، ملکارجن کھرگے کے علاوہ پارٹی کے دوسرے قائدین کے بڑے بڑے کٹ آؤٹس، فلیکس اور پوسٹرس لگاکر ان کا خیرمقدم کیا گیا۔ سی ڈبلیو سی اجلاس میں شرکت کرنے کے لئے حیدرآباد پہونچنے والے قائدین کی 78 اقسام کے پکوان سے مہمان نوازی کی جارہی ہے جس میں دم کی بریانی، حلیم، کھچڑی، قیمہ، بگارا کھانا، خورمہ، دالچہ، مٹن اور چکن کے اسپیشل ڈیشس، گردہ، بھیجہ کے علاوہ ویج کی بھی مختلف ڈیشنس تیار کی جارہی ہیں۔ ن