سونیا گاندھی اپنی سالگرہ نہیں منائیں گی

   

نئی دہلی : کانگریس سربراہ سونیا گاندھی نے فیصلہ کیا ہے کہ زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کے جاریہ احتجاج اور ملک بھر میں کووڈ۔19 کی صورتحال کے پیش نظر 9 ڈسمبر کو وہ اپنی سالگرہ نہیں منائیں گی۔انہوں نے کہا کہ مرکز کے نئے زرعی قوانین کے خلاف کئی ریاستوں میں کسان احتجاج کر رہے ہیں۔ دہلی کے قریب بھی گزشتہ دو ہفتوں سے کسان سراپا احتجاج ہے۔ان کی تائید میں سونیا گاندھی نے اپنی سالگرہ نہ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔