سینئر کانگریس لیڈر سونیا گاندھی کو منگل اور چہارشنبہ کی درمیانی شب دہلی کے سرگنگارام ہاسپٹل میں شریک کرایا گیا ۔ ڈاکٹر اجئے سروپ نے کہا کہ سونیا گاندھی کی حالت مستحکم ہے ۔ پیٹ اور مثانہ میں ممکنہ انفیکشن کی وجہ سے انہیں دواخانہ سے رجوع کرنا پڑا جہاں ان کے معائینے کئے جارہے ہیں ۔ فرزند راہول گاندھی اور دختر پرینکا گاندھی ان کے ساتھ ہیں ۔ اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے کیرالا کا دورہ منسوخ کردیا ہے ۔