نئی دہلی17جنوری (سیاست ڈاٹ کام )جھارکھنڈ اسمبلی کے لیے گذشتہ دنوں نومنتخب کانگریس کے اراکین اسمبلی نے آج یہاں پارٹی کی صدر سونیا گاندھی اور سابق صدر راہل گاندھی سے ملاقات کی۔ ان جھارکھنڈ کے رہنماؤں نے 10 جن پتھ واقع محترمہ گاندھی کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی۔ کانگریس نے ٹویٹر پر اس ملاقات کی تصویر شیئر کی ۔ قابل ذکر ہے کہ جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات میں کانگریس نے عظیم اتحاد (جے ایم ایم۔ آرجے ڈی۔کانگریس) کے تحت 31 سیٹوں پر اپنے امیدوار کھڑے کیے تھے جن میں اسے 16 سیٹوں پر جیت حاصل ہوئی ۔ گذشتہ اسمبلی میں اس کے اراکین کی تعداد محض چھ تھی۔ اس طرح سے اسے 10 سیٹوں پر جیت ملی تھی۔ گذشتہ اسمبلی میں اس کے اراکین کی تعداد چھ تھی۔ اس طرح اسے 10 سیٹوں کا فائدہ ہوا ہے ۔
