سونیا گاندھی سے وی ہنمنت راؤ کی ملاقات

   

صحت یابی پر نیک تمنائیں اور پارٹی کیلئے سرگرم ہونے کا مشورہ

حیدرآباد۔/14نومبر، ( سیاست نیوز) صدر کانگریس سونیا گاندھی نے سابق رکن راجیہ سبھا وی ہنمنت راؤ کی مکمل صحت یابی پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور تلنگانہ میں پارٹی کے استحکام کیلئے متحرک ہونے کی خواہش کی۔ پارلیمنٹ کے سنٹرل ہال میں آج ہنمنت راؤ نے سونیا گاندھی سے ملاقات کی۔ پنڈت جواہر لال نہرو کے 132 ویں یوم پیدائش کے موقع پر سونیا گاندھی نے سنٹرل ہال میں سابق وزیر اعظم کے پورٹریٹ پر پھول نچھاور کرتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر ہنمنت راؤ نے سونیا گاندھی سے کہاکہ آپ نے صحت یابی کی نیک تمناؤں کا جو مکتوب روانہ کیا تھا اس کے اثر کے تحت میں آج فٹ ہوں۔ سونیا گاندھی نے صحت کا خیال رکھنے کا مشورہ دیا اور کہاکہ پارٹی کی صورتحال کے بارے میں روانہ کردہ مکتوب میں نے دیکھ لیا ہے۔ انہوں نے تلنگانہ میں پارٹی کیلئے دوبارہ سرگرم ہونے کی خواہش کی۔ اس موقع پر راجیہ سبھا میں قائد اپوزیشن ملکارجن کھرگے، جنرل سکریٹری اے آئی سی کے سی وینو گوپال، سابق مرکزی وزیر آنند شرما، جے پرکاش اگروال، اتم کمار ریڈی اور دیگر قائدین موجود تھے۔پنڈت جواہرلال نہرو کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے پارلیمنٹ کے سنٹرل ہال میں اسپیکر لوک سبھا ، راجیہ سبھا کے صدرنشین اور مرکزی وزراء کی غیر موجودگی پر ہنمنت راؤ نے اعتراض جتایا۔ اُنھوں نے کہاکہ ملک کے پہلے وزیراعظم کو بی جے پی حکومت کا نظرانداز کرنا افسوسناک ہے۔ ر