نئی دہلی: چیف منسٹرجھارکھنڈ ٰ ہیمنت سورین نے اتوار کے روز کانگریس صدر سونیا گاندھی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد انہوں نے کہا کہ کانگریس صدر سونیا گاندھی سے راجیہ سبھا سمیت مختلف سیاسی موضوعات پر ایک گھنٹے سے زیادہ بات چیت ہوئی۔ کچھ باتوں پر اتفاق رائے قائم ہوا، جنہیں عملی جامہ بھی پہنایا جائے گا۔ اتحاد کی جانب سے صرف ایک امیدوار ہوگا۔ اس معاملے کو انجام تک پہنچانے میں کچھ وقت لگے گا۔ہیمنت سورین نے کہا کہ جھارکھنڈ جانے کے بعد ہی امیدوار کے نام کا اعلان کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس اور جھارکھنڈ مکتی مورچہ میں کوئی اختلافات نہیں ہیں۔ دونوں پارٹیاں مل کر بھارتیہ جنتا پارٹی کو منہ توڑ جواب دیں گی۔جھارکھنڈ کے چیف منسٹر ہیمنت سورین نے بدعنوانی کے الزامات پر کہا کہ جس طرح موہن جوداڑو کی کھدائی ہوئی تھی اسی طرح مندروں، مسجدوں اور گرودواروں کی کھدائی کی جا رہی ہے اور تاریخ کے اوراق پلٹے جا رہے ہیں۔ ہمیں تحقیقات، تفتیش پر کوئی اعتراض نہیں، لیکن جس طرح کی ان کی حرکتیں ہیں، ان کی منشا کچھ اور ہی نظر آتی ہے!