سونیا گاندھی عوام کے مفادات کو پیش نظر ضرور رکھیں گی: نفیسہ علی

   

Ferty9 Clinic

کلکتہ۔ گوا میں ترنمول کانگریس کی لیڈر نفیسہ علی نے ایک بار کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی کے تئیں اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کانگریس صدر سونیا گاندھی گوا کے عوام کے مفادات کو پیش نظر رکھتے ہوئے ترنمول کانگریس کے اتحاد کی دعوت کو قبول کریں گی اور سیاسی انا کا مظاہرہ نہیں کریں گی۔ خیال رہے کہ کانگریس کی تنقید کرتے ہوئے ترنمول کانگریس نے گوا اسمبلی انتخابات 2022 میں بی جے پی کو شکست دینے کے لیے اتحاد کی پیش کش کی تھی ۔گوا کے انتخابی مستقبل کا انحصار ترنمول اور کانگریس کے اس اتحاد پر ہے ۔ لیکن ترنمول کانگریس کے اتحاد کی پیش کش یہ کہہ کر ٹھکرادیا ہے کہ ترنمول ووٹنگ مارکیٹ میں قابل بھروسہ اتحادی نہیں ہے ۔خیال رہے کہ ممتا بنرجی نے اتحاد کی تجویز پر کانگریس لیڈر سونیا گاندھی سے بھی بات چیت بھی کی تھی۔ ترنمول لیڈر نفیسہ علی نے ممتابنرجی اور سونیا گاندھی کے درمیان بات چیت پر ایک طویل ٹوئیٹ کے بعد کانگریس کے ساتھ اتحاد کا یقین ظاہر کیا ہے ۔ نفیسہ نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ‘‘مجھے یقین ہے کہ اگر محترمہ سونیا گاندھی گوا کے لیے بولتی ہیں اور گوا کے لیے سوچتی ہیں، جہاں تک میں جانتی ہوں، وہ چدمبرم کو ممتا بنرجی کی آل انڈیا ترنمول کانگریس کے ساتھ اتحاد کرنے کی ہدایت دیں گی ۔ میں جانتی ہوں کہ سونیا گاندھی چھوٹی سیاسی انا سے بالاتر ہیں۔نفیسہ نے اپنے پوسٹ میں لکھاہے کہ انہیں امید کہ سونیا گاندھی عوام کے مفاد کو پیش نظر ضرور رکھیں گی۔
گزشتہ مرتبہ کانگریس کے پاس 16 ایم ایل اے تھے اور وہ گوا میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں تھی۔ سونیا گاندھی کے ساتھ اتحاد کا مطالبہ کرتے ہوئے نفیسہ نے لکھاہے ‘‘یہ وقت ہے کہ گوا کے لوگوں کے ساتھ کھڑا ہونے ، یہ سنہرا موقع ہے ! میں خود گوا میں رہتی ہوں اور گوا کے ووٹروں کے جذبات کو جانتی ہوں۔ میری آپ سے عاجزانہ درخواست ہے ، ہم نے گوا کے لیے اتحاد میں جنگ لڑی تھی۔ مجھے آپ کے لیے بہت احترام ہے ، گوا کے لوگوں کی ضرورتوں کی تکمیل کے لئے مل کر لڑنا چاہیے ۔