سونیا گاندھی نے اپوزیشن لیڈروں کی میٹنگ بلائی ،اتحادکومضبوط کرنے پر دی توجہ

,

   

کانگریس صدر سونیا گاندھی نے مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی ، مہاراشٹرکے وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے اور دیگر وزرائے اعلیٰ اور اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کو ورچوئل میٹنگ کے لیے مدعوکیاہے۔ اس میٹنگ میں پارلیمنٹ میں مرکزی حکومت کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کی مظاہرہ کردہ یکجہتی کومزیدمضبوط بنانے پربحث ہوگی۔بنگال اور مہاراشٹر کے وزرائے اعلیٰ کے علاوہ کانگریس صدر نے این سی پی کے سربراہ شرد پوار ، تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن اور جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو بھی 20 اگست کو ہونے والی ورچوئل میٹنگ میں مدعوکیاہے۔ آن لائن بات چیت ممکنہ طور پر دہلی میں ظہرانے یا عشائیہ کی منزل طے کرے گی جس کی کانگریس منصوبہ بندی کر رہی ہے