نئی دہلی:کانگریس کی پارلیمانی پارٹی کی لیڈر سونیا گاندھی نے کہا ہے کہ منی پور گزشتہ 50 دنوں سے ذات پات کے تشدد کی وجہ سے جل رہا ہے لیکن انہیں یقین ہے کہ وہاں کے لوگ بھائی چارے اور ہم آہنگی کی اپنی روایت پر عمل کرتے ہوئے جلد ہی امن بحال کریں گے۔ سونیا گاندھی نے کہا کہ منی پور تقریباً 50 دنوں سے ایک عظیم انسانی المیے کا سامنا کر رہا ہے اور غیر معمولی تشدد نے عام لوگوں کی زندگیوں کو تہس نہس کر دیا ہے۔ اس میں ہزاروں خاندان برباد ہو چکے ہیں جس سے ملک کے ضمیر کو گہرا زخم لگا ہے۔ سونیا گاندھی نے کہا کہ “میں ان تمام لوگوں سے تعزیت کا اظہار کرتی ہوں جنہوں نے تشدد میں اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے۔ یہ بہت افسوسناک ہے کہ لوگ زندگی بھر کی محنت سے بنائے گئے گھروں سے بھاگنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔