سونیا گاندھی نے گریٹ نکوبار میگا پروجیکٹ کی مخالفت کی

   

نئی دہلی، 8 ستمبر (یو این آئی) سابق کانگریس صدر سونیا گاندھی نے گریٹ نکوبار میگا پروجیکٹ کے فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے سے جزیرے پر رہنے والی قبائلی برادری اور وہاں کے منفرد قدرتی منظر نامے کو شدید نقصان پہنچے گا۔ محترمہ سونیا گاندھی نے ایک اخبار میں ایک مضمون کے ذریعے مرکزی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس میگا پروجیکٹ کی منظوری سے لے کر اس کی تعمیر کے فیصلے تک جزیرے پر رہنے والے قبائلیوں کے مفادات کو نظر انداز کیا گیا ہے ۔ محترمہ گاندھی نے گریٹ نکوبار میگا پروجیکٹ پر سنگین سوال اٹھاتے ہوئے لکھا کہ اس پروجیکٹ پر ہزاروں کروڑ روپے خرچ ہوں گے ، جس سے جزیرے پر رہنے والی قبائلی برادری اور وہاں کی انوکھے فطری منظرنامے کو بڑا نقصان ہوگا۔ انہوں نے لکھا کہ گزشتہ گیارہ سال میں نامکمل پالیسی سازی کی گئی ہے ۔ اس منصوبہ بندی کی تازہ ترین کڑی ہے ۔ گریٹ نکوبار میگا انفراسٹرکچر پروجیکٹ، جس پر ہونے والا 72,000 کروڑ روپے کا بے تحاشا اور غلط خرچ اس جزیرے کی مقامی قبائلی برادری کے وجود کے لیے خطرہ پیدا کرتا ہے ۔ یہ دنیا کی سب سے منفرد نباتات اور جانداروں میں سے ایک کے لیے خطرہ ہے۔