سونیا گاندھی نے ہریانہ کی خاتون کسانوں کے ساتھ رقص کیا

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی : سابق کانگریس صدر سونیا گاندھی ہریانہ کی خاتون کسانوں کے ساتھ رقص کرتی ہوئی ایک ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہو راہ ہے ۔ یہ وہی خاتون کسان ہیں جن کے ساتھ راہول گاندھی نے ہریانہ کے سونی پت کا دورہ کرتے ہوئے 8 جولائی کو ملاقات کی تھی ۔ راہول گاندھی کے دورہ کے وقت خاتون کسانوں نے دہلی میں ان کا گھر دیکھنے کی خواہش ظاہر کی تھی جب راہول گاندھی نے انہیں بتایا تھا کہ حکومت نے ان کا گھر واپس لے لیا ہے ۔ تاہم سونیا گاندھی نے ان خاتون کسانوں کو ظہرانہ پر آج مدعو کیا اور ان کیلئے آنے جانے کا بھی بندوبست کیا تھا ۔ کانگریس لیڈر رچیرا چترویدی نے یہ ویڈیو آج سوشیل میڈیا پر پیش کیا جس میں دکھایا گیا کہ وہ ان خواتین سے بات چیت کر رہی ہیں اور ان کے ساتھ ظہرانہ میں شریک ہیں۔ چترویدی نے ویڈیو ٹوئیٹر پر پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہریانہ سے تعلق رکھنے والی خاتون کسانوں نے راہول گاندھی سے دہلی اور ان کا گھر دیکھنے کی خواہش کی تھی تاہم راہول گاندھی کا گھر حکومت نے واپس لے لیا ہے ۔ تاہم سونیا گاندھی نے انہیں دہلی مدعو کیا اور ان کے ساتھ ظہرانہ بھی حصہ لیا ۔ ان کی آمد و رفت کیلئے گاڑیوں کا بھی اہتمام کیا گیا تھا ۔