سونیا گاندھی ‘ پرینکا کی انتخابی مہم میں حصہ لیں گی

   

تھرواننتا پورم : کانگریس پارلیمانی پارٹی کی صدرنشین و سابق صدرسونیا گاندھی ‘ کیرالا وائیناڈ حلقہ پارلیمنٹ میں انتخابی مہم چلائیں گی جہاں سے ان کی دختر پرینکا گاندھی واڈرا اپنا پہلا انتخاب لڑنے والی ہیں۔ وائیناڈ سے قائد اپوزیشن راہول گاندھی نے کامیابی حاصل کی تھی ۔ انہوں نے رائے بریلی کی نشست کو برقرار رکھ کر وائیناڈ سے استعفی دیا تھا جس کے بعد ضمنی انتخاب ہو رہا ہے ۔ وائیناڈ حلقہ میں 13 نومبر کو رائے دہی ہوگی ۔ 23 نومبر کو نتائج کا اعلان ہوگا ۔سونیا گاندھی کئی برسوں بعد کیرالا آ رہی ہیں اور وہ منگل کو ایک روڈ شو میں حصہ لینے والی ہیں جس میں راہول گاندھی اور پرینکا گاندھی بھی شرکت کرنے والے ہیں۔