نئی دہلی: کووڈ 19کے سرگرم معاملات کی تعداد میں ملک گیر سطح پر عروج کے پیش نظر صدر کانگریس سونیا گاندھی نے پارٹی ارکان پارلیمنٹ کا ایک اجلاس جمعہ کو طلب کیا ہے کیونکہ کووڈ سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد اور مہلوکین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ یہ اجلاس جمعہکے دن 11بجے طلب کیا گیا ہے ۔ پارٹی کے لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے ارکان پارلیمنٹ صورتحال پر بحث کریں گے ۔ صدر کانگریس کا ایم پیز کے ساتھ اجلاس جمعرات کے دن 4.12لاکھ تازہ کووڈ 19 واقعات کے پیش نظر منعقد کیا جارہا ہے ۔ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران تقریباً 4ہزار افراد کووڈ 19سے ہلاک ہوچکے ہیں ۔ کانگریس جو اہم اپوزیشن پارٹی ہے اس صورتحال پر گہری تشویش رکھتی ہے ۔