سونیا گاندھی کو اسپتال میں داخل بھارت جوڑویاترا چھوڑ کر دہلی لوٹے راہل اور پرینکا گاندھی

   

نئی دہلی: کانگریس کی سابق قومی صدر سونیا گاندھی کو دہلی کے سر گنگا رام اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ سونیا گاندھی کو معمول کے چیک اپ کے تحت اسپتال میں داخل کرانا پڑا۔ کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی کو بدھ 4 جنوری کی صبح معمول کے میڈیکل چیک اپ کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ کانگریس ذرائع نے بتایا تھا کہ سونیا گاندھی کی بیٹی پرینکا گاندھی واڈرا اسپتال میں داخل ہونے کے وقت ان کے ساتھ موجود تھیں۔سر گنگا رام اسپتال کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سونیا گاندھی کو آج ہمارے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ انہیں سانس کے وائرل انفیکشن کی نگرانی اور علاج کے لیے چیسٹ میڈیسن ڈیپارٹمنٹ میں داخل کرایا گیا ہے۔اسپتال چیئرمین (بورڈ آف مینجمنٹ) ڈاکٹر اجے سوروپ نے یہ جانکاری دی۔