سونیا گاندھی کو ریونت ریڈی نےتلنگانہ رائزنگ 2047 ویژن ڈاکیومنٹ پیش کیا

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ 16۔ ڈسمبر (سیاست نیوز) چیف منسٹر ریونت ریڈی نے دہلی میں سونیا گاندھی کوحیدرآباد میں منعقدہ تلنگانہ رائزنگ 2047 ویژن ڈاکیومنٹ پیش کیا۔ اس کے علاوہ کانگریس کے دو سالہ دور حکومت میں عوام سے کئے گئے وعدوں پر عمل آوری پر بھی تفصیلی روشنی ڈالی۔ عوام کی فلاحی اسکیمات اور ریاست کی ترقی کیلئے کئے گئے اقدامات پر ایک رپورٹ پیش کی جس پر سونیا گاندھی نے تلنگانہ میں کانگریس حکومت کی کارکردگی پر اپنے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بہتر انداز میں کام کر رہی ہے۔2
انہوں نے عوامی مسائل کو فوری حل کرنے اور جو بھی وعدے کئے گئے ہیں ، اس کو پورا کرنے کی چیف منسٹر کو ہدایت دی گئی۔ ساتھ ہی تلنگانہ رائزنگ 2047 ڈاکیومنٹ کے مطابق ریاست کو ترقی دینے کی بھی ہدایت دی۔ چیف منسٹر نے کہا کہ سونیا گاندھی سے ان کی ملاقات یادگار ثابت ہوئی ہے ۔ سونیا گاندھی ریاست کی ترقی سے مطمئن ہیں اور ویژن ڈاکیومنٹ کے مطابق ریاست کو ترقی دینے کی ہدایت دی ہے جس پر وہ عمل کرتے ہوئے سونیا گاندھی کی خواہشات کی تکمیل کریں۔2