حیدرآباد ۔ 4 ۔ اپریل (سیاست نیوز) صدر کانگریس ملکارجن کھرگے نے کانگریس پارلیمانی پارٹی کی چیر پرسن سونیا گاندھی کو راجیہ سبھا کی رکنیت کا حلف لینے پر مبارکباد پیش کی ۔ ملکارجن کھرگے نے راہول گاندھی، پرینکا گاندھی اور رابرٹ وڈرا کے ہمراہ سونیا گاندھی سے ملاقات کرتے ہوئے راجیہ سبھا میں نئی سیاسی اننگز کے آغاز پر مبارکباد پیش کی ۔ سوشیل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ملکارجن کھرگے نے امید ظاہر کی کہ موجودہ منفی سیاسی صورتحال میں سونیا گاندھی کی راجیہ سبھا میں موجودگی سے کانگریس کو پارلیمانی حکمت عملی طئے کرنے میں مدد ملے گی ۔ سونیا گاندھی نے لوک سبھا میں 25 سال مکمل کئے اور اب راجیہ سبھا کیلئے منتخب ہوئی ہیں۔ کھرگے نے کہا کہ میں اور میرے ساتھی ارکان ایوان بالا میں سونیا گاندھی کی آمد کے منتظر ہیں۔ انہوں نے راجیہ سبھا رکن کے طور پر سونیا گاندھی کی کامیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ 1