مرکزی وزیر اور آر پی آئی اٹھاولے دھڑے کے سربراہ رام داس اٹھاولے نے کہا ہے کہ کانگریس صدر سونیا گاندھی کو 2004 میں منموہن سنگھ کی بجائے شرد پوار کو وزیر اعظم بنانا چاہیے تھا۔ یو پی اے حکومت 2004 میں کانگریس کی قیادت میں بنی اور پھر سابق وزیر خزانہ منموہن سنگھ کو وزیر اعظم بنایا گیا۔ کملا ہیرس کا حوالہ دیتے ہوئے اٹھاولے نے اے این آئی کے ساتھ گفتگو میں یہ بھی کہا کہ جب یو پی اے اقتدار میں آئی تو سونیا گاندھی کو وزیر اعظم بننا چاہیے تھا۔ اگر کملا ہیرس امریکہ کی نائب صدر بن سکتی ہیں تو پھر سونیا گاندھی وزیر اعظم کیوں نہیں بن سکتیں۔ وہ ایک ہندوستانی شہری ہیں ، وہ سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کی بیوی ہیں اور لوک سبھا رکن پارلیمنٹ بھی ہیں ، تو پھر وہ وزیر اعظم کیوں نہیں بن سکتیں؟