سونیا گاندھی کو 77ویں سالگرہ پر مودی کی مبارکباد

   

نئی دہلی: ملک کی سیاست کے اہم ترین ناموں میں سے ایک سونیا گاندھی کا آج 77 واں یوم پیدائش ہے۔ اس موقع پر ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی نے انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔ پی ایم مودی نے ایکس پر سونیا گاندھی کو ان کی سالگرہ کی مبارکباد دی اور لکھا کہ سونیا گاندھی جی کو ان کی سالگرہ کے موقع پر مبارک باد۔ انہیں صحت و تندرستی والی لمبی زندگی حاصل ہو۔ کانگریس پارٹی نے بھی سونیا گاندھی کو ان کی سالگرہ کی مبارکباد دی۔ کانگریس آفیشل ایکس ہینڈل سے لکھا گیا کہ سونیا گاندھی جی کو یوم پیدائش کی مبارکباد، جو سچائی، عظیم قربانی اور جرات کی اعلیٰ ترین اقتدار کی مثال ہیں۔ وہ طاقت کا ایک ستون ہیں، جنہوں نے اپنی زندگی عظیم قربانی کے ساتھ عوامی خدمت کے لیے وقف کر رکھی ہے۔ سونیا 9 دسمبر 1946 کو پیدا ہوئی تھیں۔