سونیا گاندھی کی سالگرہ پر تلنگانہ میں تہوار کا ماحول

   

کانگریس اقتدار کے اندرون 2 دن2 ضمانتیں آروگیہ شری اور مہا لکشمی اسکیم پر قابل فخر عمل آوری

شادنگر۔ 9۔ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) شادنگر ایم ایل اے ویرلاپلی شنکر نے کہا کہ مہالکشمی اسکیم خواتین کے لیے ایک اعزاز سے کم نہیں ہے۔ حلقہ کی تمام خواتین کو مفت بس سفر کا فائدہ اٹھانا چاہیے۔ ایم ایل اے شنکر نے ہفتہ کو شادنگر ڈپو میں مہالکشمی اسکیم کا افتتاح کیا جسے ریاستی حکومت نے پرجوش انداز میںآج سے شروع کیا ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج تلنگانہ کے عوام بالخصوص خواتین کے لیے تہوار کا دن ہے ، اے آئی سی سی صدر سونیاماں نے تلنگانہ ریاست کا اعلان کیا، ان کی سالگرہ کے دن ہی تلنگانہ کے ہر شہری کو یہ کہنے کا موقع ملا ہے کہ وہ ایک تلنگانہ کے شہری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی نے انتخابات سے قبل 6 ضمانتوں کا اعلان کیا تھا اور ریاستی چیف منسٹر ریونت ریڈی کی قیادت میں اقتدار سنبھالنے کے دو دن کے اندر ہی سونیاماں کو سالگرہ کے تحفہ کے طور پر دو ضمانتوں کو نافذ کرنے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مہالکشمی اسکیم ریاست تلنگانہ میں نچلے اور متوسط طبقہ کی خواتین، نوجوان خواتین اور طلباء کے لیے بہت مفید ہوگی۔ خواتین نے کہا کہ گاؤں میں کہیں سے بھی لوکل ، پلے ویلگو ، ایکسپریس، عام، میٹرو ایکسپریس اور بسیں چلتی ہیں آج ریاست تلنگانہ میں تہوار کا ماحول ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی چیف منسٹر ریونت ریڈی کی قیادت میں کانگریس پارٹی کی حکومت ہے۔ عوامی حکومت ہے اور یہ ایک ایسی حکومت ہے جو کمزور طبقات کے لوگوں کی ترقی کے لیے کام کرتی ہے۔ اس کے علاوہ ایم ایل اے ویرلا پلی شنکر نے کہا کہ انہیں فخر ہے کہ ریاست کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے آروگی شری کی حد کو 10 لاکھ روپے تک بڑھانے کے لیے ایک اور اسکیم کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔