سونیا گاندھی کی سینئر قائدین سے ملاقات

,

   

نئی دہلی 19 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے سینئر قائدین احمد پٹیل ‘ ملکارجن کھرگے ‘ اے کے انٹونی اور کے سی وینو گوپال سے آج ملاقات کی اور انہوں نے مہاراشٹرا کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔ اس کے علاوہ پارٹی نے ریاست میں تشکیل حکومت سے متعلق پیشرفت پر بھی غور کیا ۔ کانگریس کے سینئر قائدین اور این سی پی قائدین کا کل ایک اجلاس ہونے والا ہے جس میں شیوسینا کے ساتھ اتحادی حکومت کے امکانات کا جائزہ لیا جائیگا ۔ این سی پی سربراہ شرد پوار اس معاملہ میں کوئی بات کھل کر کہنے سے گریز کر رہے ہیں اور انہوں نے کل کہا تھا کہ مہاراشٹرا کی سیاسی صورتحال پر ہی انہوں نے سونیا گاندھی سے بات چیت کی ہے تاہم شیوسینا کے ساتھ حکومت سازی کے تعلق سے کوئی تبادلہ خیال نہیں کیا گیا ۔ انہوں نے ایک پریس کانفنرس میں کہا تھا کہ بات چیت میں اقل ترین مشترکہ پروگرام پر بھی تبادلہ خیال نہیں کیا گیا ہے جبکہ سینئر کانگریس لیڈر احمد پٹیل کا کہنا ہے کہ تینوں جماعتوں کے مابین اقل ترین مشترکہ پروگرام کو قطعیت دئے جانے تک ریاست میں مخلوط حکومت کی تشکیل کے تعلق سے کوئی قطعی فیصلہ نہیں کیا جانا چاہئے ۔ پہلے تفصیلات کو قطعیت دی جانی چاہئیں۔