سونیا گاندھی کی طبیعت ایکبار پھر خراب، شریک دواخانہ

   

نئی دہلی : کانگریس پارٹی کی سینئر قائد اور راجیہ سبھا کی رکن سونیا گاندھی کو طبیعت ناساز ہونے پر سر گنگا رام ہاسپٹل میں داخل کردیا گیا۔ میڈیا کے مطابق سونیا گاندھی کو پیٹ کے مسئلہ کے باعث ہاسپٹل لایا گیا۔ حکام نے تصدیق کی ہے کہ ان کی حالت تشویشناک نہیں اور جلد انہیں ہاسپٹل سے چھٹی دیئے جانے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ سونیا گاندھی کانگریس کی سابق صدر بھی رہ چکی ہیں۔