جے ای ای ، نیٹ اور جی ایس ٹی کلکشن پر غور و خوض
نئی دہلی : صدر کانگریس سونیا گاندھی نے چہارشنبہ کو 7 ریاستوں کے چیف منسٹروں کے ساتھ میٹنگ طلب کی تاکہ گڈس اینڈ سرویسز ٹیکس کلکشن اور جوائنٹ انٹرنس اگزامنیشن(مین) ، نیشنل ایلی جیبلٹی کم انٹرنس ٹسٹ (انڈر گریجویٹ) ۔ نیٹ کے بارے میں غور و خوض کیا جاسکے۔ یہ امتحانات ستمبر میں منعقد شدنی ہے۔ سونیا گاندھی نے کہا کہ قومی تعلیمی پالیسی سے متعلق اعلانات پر ہمیں فکرمند ہونا چاہئے کیونکہ یہ واقعی منفی اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکز ۔ریاست تعلقات سے متعلق متعدد مسائل ہے اور چونکہ پارلیمنٹ اندرون تین ہفتے متوقع ہے، اس لئے میں نے اہم مسائل پر آپسی تبادلہ خیال مناسب سمجھا۔ جی ایس ٹی معاوضہ کی ادائیگی بڑا مسئلہ ہے۔ جی ایس ٹی معاوضہ کی پارلیمنٹ کے منظورہ قوانین کے مطابق ریاستوں کو بروقت ادائیگی ضروری ہے۔ میٹنگ کے شرکاء چیف منسٹروں میں پنجاب کے امریندر سنگھ ، مغربی بنگال کی ممتا بنرجی ، مہاراشٹرا کے ادھو ٹھاکرے شامل ہیں۔