یلاریڈی کانگریس امیدوار مدن موہن راؤ کا خطاب
یلاریڈی /2 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) شریمتی سونیا گاندھی کے فیصلہ سے ہی تلنگانہ ریاست کا قیام عمل میں لایا گیا ۔ اس لئے عوام کانگریس پارٹی کو ہی اپنا قیمتی ووٹ دینے یلاریڈی حلقہ کانگریس امیدوار مدن موہن راؤ نے عوام سے گذارش کی ۔ انہوں نے منڈل رام ریڈی مستقر پر عوام کے گھر گھر جاکر ان سے ملاقات کی اور 29 ویں ریاست کی حیثیت سے تلنگانہ کا قیام عمل میں لانے والی کانگریس پارٹی کو وودٹ دینے کو کہا ۔ مدن موہن راؤ نے اپنے خطاب میں نوجوان بے روزگار لڑکے و لڑکیوں کو روزگار سے آراستہ کرنے کا عزم ظاہر کیا ۔ کانگریس کے اقتدار میں آتے ہی چھ منفرد گیارنٹی اسکیمات عمل میں لانے کا وعدہ کیا ۔ 30 سال قبل رام ریڈی جیسا تھا آج وایسا ہی ہے ۔ مدن موہن راؤ نے حریف امیدوار کے الزام کامیابی کے بعد امریکہ جانے والے کو ووٹ نہ دینے کی مذمت کرنے عوام سے کہا کہ وہ 24 گھنٹہ عوام کی خدمات کیلئے حاضر رہیں گے ۔ 18 ممالک میں اپنی ذاتی کمپنیاں موجود ہونے کے باوجود عوام کی خدمات کی خواہش پر ہی یلاریڈی حلقہ سے رکن اسمبلی کیلئے مقابلہ کرنے کی بات کہی ۔ دولت کی اگر آس رہتی تو ضرور امریکہ جاتا لیکن سماجی خدمات کا جذبہ رہنے کی وجہ سے ہی آج امریکہ کے بجائے ملک کے ایک صوبہ کی اسمبلی حلقہ کا امیدوار بن کر عوام کے درمیان ہوں ۔ اس موقع پر یادو سنگم سے تعلق رکھنے والے 60 افراد نے مدن موہن راؤ کی موجودگی میں کانگریس میں شمولیت اختیار کی ۔ کانگریس امیدوار نے انہیں پارٹی کھنڈوا ڈال کر استقبال کیا ۔