سونی انٹرٹینمنٹ پر 4 نومبر سے کے بی سی جونیرز کا آغاز

   

ممبئی: سونی انٹرٹینمنٹ ٹیلی ویژن پر 04 نومبر سے علم پر مبنی گیم شو کون بنے گا کروڑ پتی (کے بی سی) جونیئرزشروع ہوگا۔کے بی سی جونیئر میں 8 سے 15 سال کی عمر کے باصلاحیت امیدوار مقابلہ کریں گے ۔ اپنی عمر سے زیادہ پختہ اور تیز دماغ کے ساتھ ہاٹ سیٹ پر آنے والے دہلی کے 6ویں جماعت کے پرعزم طالب علم، یوراج سیٹھی، کھیل میں اپنا منفرد اٹریکشن شامل کریں گے اور ہر سوال کا شاندار انداز میں جواب دیں گے !کے بی سی جونیئرز میں اس ہفتے ایک دلچسپ موڑ آیا، جب یوراج سیٹھی میزبان کی کرسی پر بیٹھے جب کہ میگا اسٹار امیتابھ بچن گیسٹ کی نشست پر۔ یوراج نے امیتابھ بچن کو بتایا، میں آپ کی میزبان نشست پر بیٹھنا چاہتا ہوں اور میں نے آپ کے لیے کچھ سوالات تیار کیے ہیں۔ امیتابھ نے مذاق میں کہا، بھائی صاحب، ہماری نوکری گئی اور وہ اس چھوٹے بچے کے ساتھ سیٹ بدل لیتے ہیں۔یووراج بچن کا حاضرین سے تعارف کراتے ہیں اور گیم پلے کا آغاز کرتے ہوئے کہتے ہیں، “نمستے نمستے نمستے ، آج ہمارے سامنے امیتابھ بچن بیٹھے ہیں، یہ ممبئی، مہاراشٹرا سے ہیں اور امیتابھ سے سوال پوچھنا شروع کرتے ہیں۔ یوراج نے امیتابھ سے کچھ دلچسپ سوالات پوچھے ، ‘‘آپ بچپن میں سب سے زیادہ کس چیز سے ڈرتے تھے ؟۔