سونے اور چاندی کی قیمتوں میں زبردست گراوٹ

   

10 گرام 24 قیراط سونے پر 3,220 روپے کی کمی

حیدرآباد، 25 نومبر (سیاست نیوز): سونے اور چاندی کے خریداروں کو بڑی راحت ملی ہے۔ ملکی بلین مارکیٹ میں چہارشنبہ کے روز سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی واقع ہوئی۔ شادیوں کا سیزن جاری رہنے کے دوران قیمتوں میں گراوٹ سے خریداروں کو کچھ راحت ملی ہے۔10 گرام 24 قیراط سونے پر 3,220 روپے کی کمی کے بعد قیمت 1,24,580 روپے تک پہنچ گئی۔ اسی طرح 22 قیراط سونے پر 2,950 روپے کی کمی کے بعد 10 گرام کی قیمت 1,14,200 روپے درج کی گئی۔چاندی کی قیمت میں بھی بھاری کمی ہوئی۔ فی کلو چاندی پر 10 ہزار روپے تک کی کمی درج کی گئی اور قیمت 1.65 لاکھ روپے تک پہنچ گئی۔سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک ہی دن میں ہونے والی اس کمی سے خریداروں کی دلچسپی میں اضافہ ہوا ہے۔ تاہم یہ بات ذہن میں رکھنی چاہیے کہ زیورات کی خریداری کے وقت جی ایس ٹی، گھٹوتی (ویسٹیج) اور میکنگ چارجز اضافی طور پر لاگو ہو سکتے ہیں۔1