سونے و چاندی کی قیمت میںاضافہ

   

حیدرآباد 13 ستمبر ( سیاست نیوز ) شہر میںسونے اور چاندی کی قیمت میں زبردست اضافہ دیکھا گیا ۔ 24 قیراط سونے کی قیمت فی تولہ 74,450 ہوگئی جس میں کل سے اب تک فی تولہ 1300 روپئے کا اضافہ ہوا ۔ اسی طرح 22 قیراط فی تولہ کی قیمت 68,250 روپئے فی تولہ ہوگئی ۔ اس میں ایک دن میں فی تولہ 1200 روپئے کا اضافہ ہوا ۔ اسی طرح چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا جو فی کیلو 95000 روپئے فی کیلو ہوگئی ۔ اس میں فی کیلو 3500 روپئے اضافہ ہوا۔گذشتہ چند ہفتوں میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہا تھا تاہم اب اس میں اضافہ کا رجحان دیکھا جا رہا ہے ۔