بنگلورو : کسٹم حکام نے دبئی سے پلٹ کر واپس ہونے والے ایک شہری کی 2 لاکھ 26 ہزار درہم مالیت کی قیمتی گھڑی چکنا چور کر دی۔کرناٹک کے شہر بھٹکل کے اسماعیل دبئی میں اپنے بھائی سے ملنے کے بعد واپس وطن پہنچے تو کری پور انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے حکام کو شبہ تھا کہ وہ گھڑی میں سونا اسمگل کر رہا ہے ۔ کسٹم حکام میری گھڑی لیکر ایک کمرے میں گئے اور وہاں جا کر اسے ہتھوڑی کی مدد سے توڑ ڈالا، جب گھڑی سے کچھ نہ نکلا تو کسٹم حکام نے اسمعیل کی قیمتی گھڑی ایک پلیٹ میں رکھ کر پیش کی جس کے 6 ٹکڑے ہوچکے تھے۔جب شہری نے ائیرپورٹ حکام سے گھڑی اصل حالت میں واپس دینے کا مطالبہ کیا تو کسٹم حکام نے اسماعیل سے گھڑی کے پرزے بھی لے لیے اور اسے 50 ہزار درہم بطور معاوضہ دینے کی پیشکش کی۔
