سونے کی اسمگلنگ کی کوشش، ایرپورٹ پر ایک مسافر گرفتار

   

حیدرآباد: محکمہ کسٹمس کے عہدیداروں نے ایک پیسنجر کو سونے کی اسمگلنگ کے الزام میں حراست میں لے لیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک پیسنجر جو دبئی سے آیا تھا ، حیدرآباد سے چینائی کیلئے جانے کی کوشش کر رہا تھا کہ شبہ کی بنیاد پر کسٹمس عہدیداروں نے اس کے ہینڈ سوٹ کیس کی تلاشی لی اور بڑی چالاکی سے پوشیدہ رکھے گئے 22 کیارٹ کے سونے کے تاروں کو ضبط کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ضبط شدہ سونے کی قیمت 17 لاکھ 48 ہزار بتلائی گئی ہے۔