نوٹ بندی سے کالا دھن لانے میں ناکام ہونے والی مودی سرکار اور ایک نیا قانون لا سکتی ہے، ملی جانکاری کے مطابق کالے دھن سے سونا خرید وفروخت کرنے والوں کےلیے ایک اسکیم بنا سکتی ہے، موصول اطلاعات کے مطابق، انکم ٹیکس کی ایمنسٹی اسکیم کی طرز پر سونے کے لئے ایمنسٹی اسکیم لا سکتی ہے، ایک مقررہ مقدار سے زیادہ رسید کے بغیر سونا ہونے پر اس کی قیمت کی مقدار حکومت کو بتانی ہوگی اور خرید وفروخت کے بارے میں بھی بتانا ہوگا۔
اطلاعات کے مطابق اس ایمنسٹی اسکیم کے تحت سونے کی قیمت طئے کرنے کے لئے ویلیوشن سینٹر سے سرٹیفکٹ لینا ضروری ہوگا۔ بغیر رسید والے جتنے سونے کا انکشاف کریں گے اس پر ایک طئے مقدار میں حکومت کو ٹیکس دینا ہو گا۔ یہ اسکیم ایک خاص مدت کے لئے ہی شروع کی جائے گی۔ اسکیم ختم ہونے کے بعد طئے مقدار سے زیادہ سونا پائے جانے پر بھاری جرمانہ دینا پڑسکتا ہے۔ مندر اور ٹرسٹ کے پاس پڑے سونے کو بھی پروڈکٹیو انوسٹمنٹ کے طور پر استعمال کے لئے حکومت خصوصی اعلان کر سکتی ہے۔
واضح رہے کہ وزارت خزانہ کے محکمہ برائے اقتصادی امور اور مالیہ محکمہ نے مل کر اس اسکیم کا مسودہ تیار کر لیا ہے۔ وزارت خزانہ نے اپنی تجویز کابینہ کے پاس بھیجی ہے۔ جلد ہی کابینہ سے اس کی منظوری مل سکتی ہے۔ اکتوبر کے دوسرے ہفتہ میں ہی کابینہ اس اسکیم پر تبادلہ خیال کرے گی۔ مہاراشٹر اور ہریانہ کے اسمبلی انتخابات کے وجہ سے یہ معاملہ ٹل گیا، ورنہ قانون پاس ہو چکا ہوتا۔
