سونے کی قیمت میں بتدریج کمی

   

حیدرآباد :سونے کی قیمت میں بتدریج کمی واقع ہورہی ہے۔ گذشتہ سال ریکارڈ سطح کو عبور کرنے والی سونے کی قیمتوں میں اس سال کمی واقع ہورہی ہے۔ ریکارڈ اضافہ کے بعد تاحال 12 ہزار روپئے فی 10 گرام ( فی تولہ ) سونے کی قیمت میں کمی ہوئی ہے۔اگست میں قیمت 57,008 روپئے فی تولہ تھی۔ اور سونے کی قیمت میں ابھی تک کا یہ سب سے زیادہ اور تاریخی اضافہ تھا۔سونے کے ساتھ چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔ 77,840 روپئے فی کیلو چاندی اب 66,598 روپئے فی کیلو تک پہنچ چکی ہے۔ جس کے مطابق 11,242 روپئے فی کیلو چاندی کی قیمت میں کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔

جمعرات کے ایک ہی دن چاندی کی قیمت میں فی کیلو 1,217 روپئے کمی واقع ہوئی ہے۔صنعتی شعبہ سے طلب میں کمی کے سبب چاندی کی قیمت میں کمی واقع ہونے کے مارکٹ کے ماہرین اندازہ لگا رہے ہیں جب کہ انٹرنیشنل مارکٹ میں سونے کی قیمت 1,717 ڈالر پائی جاتی ہے اور چاندی کی قیمت 26.09 ڈالر ریکارڈ ہوئی ہے۔