سونے کی قیمت میں بجٹ میں درآمدی ڈیوٹی میں کمی پر زور

   

نئی دہلی 13 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) روپئے کی قدر میں استحکام کے سبب سونے کی قیمت 236 روپئے کی کمی کے ساتھ 40,432 فی 10 گرام تک کم ہوگئی اور چاندی 376 روپئے کی کمی کے ساتھ 48,011 فی کیلو ہوگئی۔ اس دوران وزارت کامرس نے آنے والے بجٹ میں سونے پر عائد درآمدی ڈیوٹی میں کٹوتی کرنے کی تجویز پیش کی ہے تاکہ جڑاوی زیورات کے شعبہ میں پیداوار اور برآمدات کو فروغ دیا جاسکے۔ آئندہ بجٹ یکم فروری کو پیش کیا جائے گا۔ سونے کی یہ درآمدی ڈیوٹی میں گمشتہ سال 12.5 فیصد اضافہ کیا گیا تھا۔ زیورات نگینے بنانے اور برآمد کرنے والی صنعت نے سونے پر درآمدی ڈیوٹی پر 4 فیصد کٹوتی کی درخواست کی ہے۔ سونے کی درآمدات جو نومبر میں 152 ٹن تھی ڈسمبر میں 39 ٹن تک بُری طرح گھٹ گئی۔