سونے کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ

   

بینکس کا موقف، جغرافیائی سیاسی کشیدگی اور امریکی انتخابات اہم وجہ

حیدرآباد۔/17 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) ہندوستان میں سونے کی قیمت جمعرات کو تاریخ میں پہلی مرتبہ بلند ترین سطح پر پہونچ گئی ۔ ملٹی کموڈٹی ایکس چینج (MEX) پر 10 گرام سونا 76,899 روپئے پر ٹریڈ کررہا ہے۔ تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمت میں اضافہ کے پیچھے کئی وجوہات ہیں۔ بنیادی وجوہات میں سنٹرل بینکوں کا موقف، بانڈ کی پیداوار میں کمی اور جغرافیائی سیاسی کشیدگی میں اضافہ ہے۔ کیڈیا کے ایڈوائزری ڈائرکٹر اجئے نے کہا کہ سنٹرل بینکوں کی موجودہ حالات شرح سود میں ممکنہ کٹوتی کی قیاس آرائیوں کی وجہ سے سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔ فیڈرل ریزرور اس سال دوبارہ شرح سود میں کمی کرے گا۔ معلوم ہوا ہے کہ گذشتہ ماہ بھی شرح سود میں کمی کی گئی تھی۔کہا جارہا ہے کہ نومبر میں بھی 25 سیس پوائنٹس کی کمی کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ امریکی صدارتی انتخابات اور اسرائیل کے لبنان پر حملوں کے بعد مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ پی کوٹک سیکوریٹیز کموڈٹی ریسرچ نے بتایا کہ عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔ امریکی ٹریژری کی بڑھتی ہوئی پیداوار اور جغرافیائی سیاسی کشیدگی کے درمیان کامیکس پر سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر اسرائیلی حملوں کے بعد کامیکس پر سونا 0.5 فیصد بڑھ کر2,691.30 پر بند ہوا۔ اگر سونا اسی رجحان کو جاری رکھتا ہے تو شروعاتی سیشن میں 2,700,60 ڈالر تک پہونچ جائے گا۔ آئندہ امریکی انتخابات کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال اور اہم اقتصادی اعداد و شمار کے اندازہ کے مطابق سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہونے کے امکانات ہیں۔2