سونے کی قیمت میں 3 ہزار روپئے کی کمی

   

حیدرآباد /23 اپریل ( سیاست نیوز ) بین الاقوامی معاملات کی وجہ سے ہندوستانی مارکٹ میں اب تک کی بلند ترین سطح پر پہونچ جانے والی سونے کی قیمت میں چہارشنبہ کو کسی قدر کمی آئی ہے ۔ 10 گرام سونے کی قیمت میں تین ہزار روپئے کی کمی آئی ہے۔ چہارشنبہ دن کے 11 بجے بلین مارکٹ میں 24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت 98,700 روپئے درج ہوئی ۔ 22 اپریل کو فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 2 ہزار روپئے سے تجاوز کرگئی تھی ۔ چین سے تجارتی معاہدوں کے تعلق سے صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے مثبت رد عمل کا اظہار کرنے کے بعد عالمی مارکٹ فائدے میں پہونچ گئی ۔ ڈالر کی قدر بھی مستحکم ہوئی ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات کی تبدیلیوں کا اثر سونے کی قیمت پر بھی پڑا ہے ۔ 2