سونے کی قیمت 44,000 روپئے سے متجاوز

,

   

نئی دہلی۔ 22فروری (سیاست ڈاٹ کام) چین میں کورونا وائرس کے نئے معاملات سامنے آنے کے ساتھ ہی دنیا کے کئی ممالک میں اس کے پھیلنے کی رپورٹ کے سبب سرمایہ کاروں کی قیمتی دھاتوں میں محفوظ سرمایہ کاری کی وجہ سے ہفتہ کو دہلی صرافہ بازار میں سونا 1175روپے کے اضافہ کے ساتھ پہلی بار 44ہزار روپے کے پار 440200روپے فی دس گرام پر پہنچ گیا۔ اس دوران چاندی 830روپے مہنگی ہوکر 49850روپے فی کلوگرام پر پہنچ گئی۔مہاشیوراتری کی وجہ سے مقامی سطح پر ہفتہ بازار بند رہا تھا۔ حالانکہ عالمی سطح پر گزشتہ سیشن میں بھی قیمتی دھاتوں میں تیزی رہی تھی اور ہفتہ کے آخر میں اس میں زیادہ اضافہ درج کیا گیا۔ لندن اور نیویارک سے موصولہ اطلاع کے مطابق سونا حاضر ہفتہ کے آخر میں دس ڈالر چڑھ کر 1643.40ڈالر فی اونس پر رہا۔